Sunday, May 1, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1112,TotalNo:3648


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی مدینہ میں تشریف آوری کا بیان۔
حدیث نمبر
3648
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ دَخَلَ عَلَيْهَا وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَهَا يَوْمَ فِطْرٍ أَوْ أَضْحًی وَعِنْدَهَا قَيْنَتَانِ تُغَنِّيَانِ بِمَا تَقَاذَفَتْ الْأَنْصَارُ يَوْمَ بُعَاثٍ فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ مِزْمَارُ الشَّيْطَانِ مَرَّتَيْنِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعْهُمَا يَا أَبَا بَکْرٍ إِنَّ لِکُلِّ قَوْمٍ عِيدًا وَإِنَّ عِيدَنَا هَذَا الْيَوْمُ
محمد بن مثنیٰ غندر شعبہ ہشام ان کے والد حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ عید الفطر یا عید الاضحی کے دن حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کے پاس رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم تشریف فرما تھے کہ حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بھی اندر گئے اس وقت حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کے پاس دو لڑکیاں ان رجزیہ اشعار کو گا رہی تھیں جو انصار نے جنگ بعاث کہے تھے تو حضرت ابوبکر نے دو مرتبہ کہا شیطانی راگ اور آنحضرت کے قریب تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا انہیں رہنے دو اے ابوبکر دیکھو ہر قوم میں خوشی کا دن ہوتا ہے اور یہ ہماری خوشی کا دن ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment