کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کا مدینہ کی طرف ہجرت کرنے کا بیان
حدیث نمبر
3631
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ فَرَضَ لِلْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ أَرْبَعَةَ آلَافٍ فِي أَرْبَعَةٍ وَفَرَضَ لِابْنِ عُمَرَ ثَلَاثَةَ آلَافٍ وَخَمْسَ مِائَةٍ فَقِيلَ لَهُ هُوَ مِنْ الْمُهَاجِرِينَ فَلِمَ نَقَصْتَهُ مِنْ أَرْبَعَةِ آلَافٍ فَقَالَ إِنَّمَا هَاجَرَ بِهِ أَبَوَاهُ يَقُولُ لَيْسَ هُوَ کَمَنْ هَاجَرَ بِنَفْسِهِ
ابراہیم بن موسیٰ ہشام ابن جریج عبید ﷲ بن عمر نافع حضرت ابن عمر حضرت عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے مہاجرین اولین کا وظیفہ چار ہزار درہم سالانہ مقرر کیا اور ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ (اپنے بیٹے) کا ساڑھے تین ہزار تو ان سے کہا گیا کہ ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بھی تو مہاجر ہیں آپ نے ان کا وظیفہ کیوں چار ہزار سے کم کردیا ہے آپ نے فرمایا کہ انہوں نے اپنے ماں باپ کے ساتھ ہجرت کی تھی مطلب آپ کا یہ تھا کہ یہ ان لوگوں کی طرح نہیں ہیں جنہوں نے تنہا ہجرت کی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment