Sunday, May 1, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1108,TotalNo:3644


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی مدینہ میں تشریف آوری کا بیان۔
حدیث نمبر
3644
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ أَخْبَرَهُ دَخَلْتُ عَلَی عُثْمَانَ وَقَالَ بِشْرُ بْنُ شُعَيْبٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَدِيِّ بْنِ خِيَارٍ أَخْبَرَهُ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عُثْمَانَ فَتَشَهَّدَ ثُمَّ قَالَ أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ اللَّهَ بَعَثَ مُحَمَّدًا صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَقِّ وَکُنْتُ مِمَّنْ اسْتَجَابَ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ وَآمَنَ بِمَا بُعِثَ بِهِ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ هَاجَرْتُ هِجْرَتَيْنِ وَنِلْتُ صِهْرَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَايَعْتُهُ فَوَاللَّهِ مَا عَصَيْتُهُ وَلَا غَشَشْتُهُ حَتَّی تَوَفَّاهُ اللَّهُ تَابَعَهُ إِسْحَاقُ الْکَلْبِيُّ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ مِثْلَهُ
عبد ﷲ بن محمد ہشام معمر زہری عروہ عبید ﷲ بن عدی سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان کے پاس آیا (دوسری سند) بشر بن شعیب ان کے والد زہری عروہ بن زبیر عبید ﷲ بن عدی بن خیار سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا تو انہوں نے تشہد پڑھا پھر فرمایا اما بعد! ﷲ تعالیٰ نے محمد صلی ﷲ علیہ وسلم کو سچا مذہب دے کر بھیجا ہے اور میں ان میں سے تھا جنہوں نے ﷲ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی ﷲ علیہ وسلم کی دعوت پر لبیک کہی اور جو کچھ محمد صلی ﷲ علیہ وسلم لائے تھے اس پر ایمان لائے پھر میں نے دو ہجرتیں کیں اور میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی دامادی کا شرف حاصل کیا اور آپ سے بیعت کی بخدا نہ میں نے آپ کی نافرمانی کی نہ آپ کے ساتھ دھوکہ کیا یہاں تک کہ آپ کا وصال ہوگیا اسحاق قلبی نے زہری سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment