Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1322,TotalNo:3858


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
جنگ حدیبیہ کا قصہ
حدیث نمبر
3858
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ خَلَفٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ وَرْقَائَ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَی عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَآهُ وَقَمْلُهُ يَسْقُطُ عَلَی وَجْهِهِ فَقَالَ أَيُؤْذِيکَ هَوَامُّکَ قَالَ نَعَمْ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَحْلِقَ وَهُوَ بِالْحُدَيْبِيَةِ لَمْ يُبَيِّنْ لَهُمْ أَنَّهُمْ يَحِلُّونَ بِهَا وَهُمْ عَلَی طَمَعٍ أَنْ يَدْخُلُوا مَکَّةَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ الْفِدْيَةَ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُطْعِمَ فَرَقًا بَيْنَ سِتَّةِ مَسَاکِينَ أَوْ يُهْدِيَ شَاةً أَوْ يَصُومَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ
حسن بن خلف، اسحاق بن یوسف، ابوبشر، ورقاء، عمر بن ابی نجیح، مجاہد، عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ، کعب بن عجرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں دیکھا کہ ان کے سر سے جوئیں گر رہی ہیں ان کے چہرے پر، تو آپ نے فرمایا تم کو ان کیڑوں سے تکلیف ہے اس نے کہا جی ہاں! فرمایا پھر بالوں کو منڈا ڈالو اس وقت آپ حدیبیہ میں تھے اور ان کو یہ معلوم نہیں ہو سکتا تھا کہ وہ مکہ سے روکے جائیں گے اور یہیں احرام کھول ڈالنا ہوگا بلکہ امید تھی کہ مکہ میں داخل ہوں گے اور عمرہ پورا کریں گے اس کے بعد ﷲ تعالیٰ نے فدیہ کی آیت نازل فرمائی (سورہ بقرہ میں) اس وقت آنحضرت نے کعب کو حکم دیا کہ چھ مسکینوں کو سیر کھانا دے دو یا ایک بکری قربانی کرو یا تین روزے رکھو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment