Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1321,TotalNo:3857


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
جنگ حدیبیہ کا قصہ
حدیث نمبر
3857
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ مَرْوَانَ وَالْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَا خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي بِضْعَ عَشْرَةَ مِائَةً مِنْ أَصْحَابِهِ فَلَمَّا کَانَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ قَلَّدَ الْهَدْيَ وَأَشْعَرَ وَأَحْرَمَ مِنْهَا لَا أُحْصِي کَمْ سَمِعْتُهُ مِنْ سُفْيَانَ حَتَّی سَمِعْتُهُ يَقُولُ لَا أَحْفَظُ مِنْ الزُّهْرِيِّ الْإِشْعَارَ وَالتَّقْلِيدَ فَلَا أَدْرِي يَعْنِي مَوْضِعَ الْإِشْعَارِ وَالتَّقْلِيدِ أَوْ الْحَدِيثَ کُلَّهُ
علی بن عبدﷲ مدینی، سفیان بن عیینہ زہری، عروہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن زبیر سے، اور وہ مروان اور مسور سے کہ انہوں نے کہا حضور اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم حدیبیہ کے سال تقریبا سو صحابہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے ساتھ روانہ ہوکر ذوالحلیفہ پہنچے- اور وہاں آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے قربانی کے جانور کو ہار پہنایا کوہان سے خون بہایا اور وہیں سے عمرے کا احرام باندھا، علی بن مدینی کہتے ہیں کہ میں شمار نہیں کر سکتا کہ میں نے اس حدیث کو کتنی مرتبہ سفیان سے سنا ہے آخر وہ کہنے لگے کہ زہری سے ہار ڈالنا اور کوہان چیرنا یاد نہیں رہا اب مجھے معلوم نہیں کہ ان کا مطلب کیا تھا یعنی اشعاراور تقلید کا مقام یاد نہیں رہا یا تمام حدیث یاد نہیں رہی



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment