کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
غزوہ ذات الرقاع کا بیان
حدیث نمبر
3832
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
مسدد، یحییٰ بن سعید قطان، یحییٰ بن سعید انصاری، قاسم بن محمد،صالح بن خوات، سہل بن ابی حثمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صلوۃ خوف کا طریقہ یہ ہے کہ امام قبلہ کو منہ کرکے کھڑا ہو اور ایک گروہ مسلمانوں کا امام کے پیچھے اور ایک گروہ دشمن کے مقابل کھڑا رہے جو امام کے پیچھے ہیں ان کے ہمراہ ایک رکعت پڑھے (اور خاموش کھڑا رہے) مقتدی اپنی دوسری رکعت پڑھ لیں اور دشمنوں کے مقابلہ پر چلے جائیں پھر وہ لوگ آئیں اور امام ایک رکعت ان کے ساتھ پڑھے اب امام کی دو رکعت ہو گئیں مقتدی اپنی رکعت دو سجدوں کے ساتھ پڑھیں پھر امام اور یہ سب ایک ساتھ سلام پھیر دیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment