کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
غزوہ موتہ کا بیان جو ملک شام میں ہے۔
حدیث نمبر
3941
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَتْنِي عَمْرَةُ قَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَقُولُ لَمَّا جَائَ قَتْلُ ابْنِ حَارِثَةَ وَجَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ جَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْرَفُ فِيهِ الْحُزْنُ قَالَتْ عَائِشَةُ وَأَنَا أَطَّلِعُ مِنْ صَائِرِ الْبَابِ تَعْنِي مِنْ شَقِّ الْبَابِ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ أَيْ رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ نِسَائَ جَعْفَرٍ قَالَ وَذَکَرَ بُکَائَهُنَّ فَأَمَرَهُ أَنْ يَنْهَاهُنَّ قَالَ فَذَهَبَ الرَّجُلُ ثُمَّ أَتَی فَقَالَ قَدْ نَهَيْتُهُنَّ وَذَکَرَ أَنَّهُ لَمْ يُطِعْنَهُ قَالَ فَأَمَرَ أَيْضًا فَذَهَبَ ثُمَّ أَتَی فَقَالَ وَاللَّهِ لَقَدْ غَلَبْنَنَا فَزَعَمَتْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَاحْثُ فِي أَفْوَاهِهِنَّ مِنْ التُّرَابِ قَالَتْ عَائِشَةُ فَقُلْتُ أَرْغَمَ اللَّهُ أَنْفَکَ فَوَاللَّهِ مَا أَنْتَ تَفْعَلُ وَمَا تَرَکْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْعَنَائِ
قتیبہ، عبدالوہاب، یحیی بن سعید، عمرہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ جب (زید) بن حارثہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ، جعفر بن ابوطالب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور عبد ﷲ بن رواحہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی شہادت خبرآئی تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم (مسجد میں) تشریف فرما ہوئے اور آپ پرآثار حزن پائے جاتے تھے، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ میں دروازہ کی جھریوں میں سے دیکھ رہی تھی کہ ایک آدمی آیا اور اس نے کہا یا رسول ﷲ! جعفرکے گھر کی عورتیں رو رہی ہیں، آپ نے فرمایا انہیں منع کردے، وہ شخص گیا پھرآکر کہا کہ میں نے انہیں منع کیا، مگروہ مانتی ہی نہیں، آپ نے پھرمنع کرنے کا حکم دیا، وہ گیا اور پھر آکر کہنے لگا، بخدا (وہ تو مانتی نہیں ہیں بلکہ) ہم پر غالب آگئی ہیں، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، پھران کا منہ مٹی سے بھردے، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں میں نے اس سے کہا ﷲ تیری ناک کو خاک آلود کرے تو نہ تو وہ کرسکتا ہے، (کہ انہیں رونے سے روک دے) اور نہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا پیچھا چھوڑتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment