کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
غزوہ موتہ کا بیان جو ملک شام میں ہے۔
حدیث نمبر
3940
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ وَاقِدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعَی زَيْدًا وَجَعْفَرًا وَابْنَ رَوَاحَةَ لِلنَّاسِ قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَهُمْ خَبَرُهُمْ فَقَالَ أَخَذَ الرَّايَةَ زَيْدٌ فَأُصِيبَ ثُمَّ أَخَذَ جَعْفَرٌ فَأُصِيبَ ثُمَّ أَخَذَ ابْنُ رَوَاحَةَ فَأُصِيبَ وَعَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ حَتَّی أَخَذَ الرَّايَةَ سَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ اللَّهِ حَتَّی فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ
احمدبن واقد، حمادبن زید، ایوب، حمید بن ہلال، حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے زید، جعفراور ابن رواحہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی شہادت کی خبرلوگوں کوسنائی حالانکہ ابھی تک کوئی خبران کی نہیں آئی تھی آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ (پہلے) زید رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے جھنڈا سنبھالا، اور وہ شہید ہوگئے، پھر جعفر نے سنبھالا تو وہ بھی شہید ہوگئے، پھرعبدﷲ بن رواحہ نے سنبھالا تو وہ بھی شہید ہوگئے، آپ کی آنکھوں سے یہ کہتے وقت آنسو جاری تھے، یہاں تک کہ ﷲ کی ایک تلوار (خالدبن ولید) نے جھنڈا سنبھالا حتی کہ ﷲ نے عیسائیوں پر فتح عنایت فرمائی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment