کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کا مدینہ کی طرف ہجرت کرنے کا بیان
حدیث نمبر
3637
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ وَسَّاجٍ حَدَّثَهُ عَنْ أَنَسٍ خَادِمِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَيْسَ فِي أَصْحَابِهِ أَشْمَطُ غَيْرَ أَبِي بَکْرٍ فَغَلَفَهَا بِالْحِنَّائِ وَالْکَتَمِ وَقَالَ دُحَيْمٌ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي أَبُو عُبَيْدٍ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ وَسَّاجٍ حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ فَکَانَ أَسَنَّ أَصْحَابِهِ أَبُو بَکْرٍ فَغَلَفَهَا بِالْحِنَّائِ وَالْکَتَمِ حَتَّی قَنَأَ لَوْنُهَا
سلیمان بن عبدالرحمن محمد بن حمیر ابراہیم بن ابی عبلہ عقبہ بن وساج خادم رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم حضرت انس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو آپ کے اصحابہ میں کھچڑی بالوں والا سوائے حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے کوئی نہیں تھا انہوں نے وسمہ کا خضاب لگایا حیم ولید اوزاعی ابوعبید عقبہ بن وساج حضرت انس بن مالک رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ جب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم مدینہ میں تشریف لائے تو آپ کے اصحاب میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ تھے حضرت ابوبکر رضی ﷲ عنہ نے اپنی داڑھی پر مہندی اور وسمہ کا خضاب لگایا حتیٰ کہ وہ تیز سرخ ہو گئی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment