کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کا مدینہ کی طرف ہجرت کرنے کا بیان
حدیث نمبر
3635
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ صَبَّاحٍ أَوْ بَلَغَنِي عَنْهُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِذَا قِيلَ لَهُ هَاجَرَ قَبْلَ أَبِيهِ يَغْضَبُ قَالَ وَقَدِمْتُ أَنَا وَعُمَرُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدْنَاهُ قَائِلًا فَرَجَعْنَا إِلَی الْمَنْزِلِ فَأَرْسَلَنِي عُمَرُ وَقَالَ اذْهَبْ فَانْظُرْ هَلْ اسْتَيْقَظَ فَأَتَيْتُهُ فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ فَبَايَعْتُهُ ثُمَّ انْطَلَقْتُ إِلَی عُمَرَ فَأَخْبَرْتُهُ أَنَّهُ قَدْ اسْتَيْقَظَ فَانْطَلَقْنَا إِلَيْهِ نُهَرْوِلُ هَرْوَلَةً حَتَّی دَخَلَ عَلَيْهِ فَبَايَعَهُ ثُمَّ بَايَعْتُهُ
محمد بن صباح اسماعیل عاصم ابوعثمان فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے کہا جاتا کہ انہوں نے اپنے والد سے پہلے ہجرت کی ہے تو وہ ناراض ہو جاتے اور فرماتے کہ (ہجرت کرکے) میں اور حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ دونوں ہی رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس آئے ہم نے آپ کو سوتا ہوا پایا تو ہم گھر کو واپس چلے گئے پھر مجھے حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بھیجا اور کہا کہ جا کردیکھو کیا آپ بیدار ہو گئے ہیں؟ میں آپ کے پاس آیا اور اندر چلا گیا پھر میں نے آپ سے بیعت کی پھر میں حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا اور انہیں بتایا کہ آپ بیدار ہو چکے ہیں لہذا ہم دونوں دوڑتے ہوئے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس آئے حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اندر چلے گئے اور حضور اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم سے بیعت کی پھر میں نے بیعت کی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment