Sunday, May 1, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1291,TotalNo:3827


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جنگ خند ق سے واپس آنا
حدیث نمبر
3827
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ نَزَلَ أَهْلُ قُرَيْظَةَ عَلَی حُکْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فَأَرْسَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی سَعْدٍ فَأَتَی عَلَی حِمَارٍ فَلَمَّا دَنَا مِنْ الْمَسْجِدِ قَالَ لِلْأَنْصَارِ قُومُوا إِلَی سَيِّدِکُمْ أَوْ خَيْرِکُمْ فَقَالَ هَؤُلَائِ نَزَلُوا عَلَی حُکْمِکَ فَقَالَ تَقْتُلُ مُقَاتِلَتَهُمْ وَتَسْبِي ذَرَارِيَّهُمْ قَالَ قَضَيْتَ بِحُکْمِ اللَّهِ وَرُبَّمَا قَالَ بِحُکْمِ الْمَلِکِ
محمد بن بشار، منذر، شعبہ، سعد بن ابراہیم، ابوامامہ، حضرت ابوسعید خدری سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بنی قریظہ سعد بن معاذ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے فیصلہ پر راضی ہوکر قلعہ سے اتر آئے رسول اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم نے سعد کو بلوایا وہ گدھے پر بیٹھے ہوئے جب مسجد کے قریب آئے تو آپ نے انصار سے فرمایا- اٹھو! اپنے سردار کے لینے کے لئے یا یہ فرمایا کہ اٹھو! اس کے لینے کو جو سب میں بہتر ہے۔ پھر آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے سعد رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ بنی قریظہ تمہارے فیصلہ پرراضی ہوکر اتر آئے ہیں انہوں نے عرض کیا یا رسول ﷲ! جو ان میں لڑائی کے قابل ہیں ان کو قتل کردیا جائے- اور عورتوں و بچوں کو قیدی بنا لیا جائے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے خدا کے حکم کے مطابق فیصلہ کیا یا بادشاہ کی مرضی کے مطابق-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment