Sunday, May 1, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1310,TotalNo:3846


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگانے کا بیان
حدیث نمبر
3846
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ ذَهَبْتُ أَسُبُّ حَسَّانَ عِنْدَ عَائِشَةَ فَقَالَتْ لَا تَسُبَّهُ فَإِنَّهُ کَانَ يُنَافِحُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَتْ عَائِشَةُ اسْتَأْذَنَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هِجَائِ الْمُشْرِکِينَ قَالَ کَيْفَ بِنَسَبِي قَالَ لَأَسُلَّنَّکَ مِنْهُمْ کَمَا تُسَلُّ الشَّعَرَةُ مِنْ الْعَجِينِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ فَرْقَدٍ سَمِعْتُ هِشَامًا عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَبَبْتُ حَسَّانَ وَکَانَ مِمَّنْ کَثَّرَ عَلَيْهَا
عثمان بن ابی شیبہ، عبدہ بن سلیمان، ہشام بن عروہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ کے پاس گیا اور حسان کو برا بھلا کہنے لگا انہوں نے فرمایا تم حسان بن ثابت کو برا مت کہو کیونکہ وہ رسول اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم کے ہمراہ کافروں سے لڑا کرتا تھا- حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ ایک مرتبہ حسان نے رسول اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم سے اجازت طلب کی کہ مجھے قریش کی مذمت اور ہجو کی اجازت دیجئے- آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا قریش کو برا مت کہو کیونکہ میں خود بھی قریشی ہوں حسان نے عرض کیا یہ صحیح ہے مگر میں آپ کو اس طرح نکال لوں گا جیسے بال آٹے میں سے کھینچ لیتے ہیں امام بخاری کہتے ہیں مجھ سے عثمان بن فرقد نے کہا کہ میں نے ہشام سے سنا، انہوں نے اپنے والد عروہ سے سنا وہ کہتے تھے میں نے حسان کو برا کہا کیونکہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا پر تہمت لگانے والوں میں تھا مگر (عائشہ نے مجھے روک دیا) -



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment