کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگانے کا بیان
حدیث نمبر
3843
حَدَّثَنِا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ أَمْلَی عَلَيَّ هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ مِنْ حِفْظِهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ قَالَ لِي الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ أَبَلَغَکَ أَنَّ عَلِيًّا کَانَ فِيمَنْ قَذَفَ عَائِشَةَ قُلْتُ لَا وَلَکِنْ قَدْ أَخْبَرَنِي رَجُلَانِ مِنْ قَوْمِکَ أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ لَهُمَا کَانَ عَلِيٌّ مُسَلِّمًا فِي شَأْنِهَا
عبدﷲ بن محمد، ہشام بن یوسف، معمر، علامہ زہری سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھ سے ولید بن عبدالملک بن مروان نے پوچھا کیا تم کو معلوم ہے کہ حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بھی تہمت لگانے والوں میں شامل تھے میں نے کہا نہیں البتہ تمہاری قوم قریش کے دو آدمیوں نے جن کا نام ابوسلمہ بن عبدالرحمن اور ابوبکر بن حارث ہے مجھ سے ذکر کیا ہے کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا فرماتی تھیں کہ حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ ان کے اس معاملہ میں خاموش تھے پھر لوگوں نے ہشام بن یوسف سے دوبارہ پوچھا تو انہوں نے یہی کہا مسلماً کا لفظ اور علیہ کا لفظ زیادہ کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment