Sunday, May 1, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1289,TotalNo:3825


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جنگ خند ق سے واپس آنا
حدیث نمبر
3825
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَائَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْأَحْزَابِ لَا يُصَلِّيَنَّ أَحَدٌ الْعَصْرَ إِلَّا فِي بَنِي قُرَيْظَةَ فَأَدْرَکَ بَعْضُهُمْ الْعَصْرَ فِي الطَّرِيقِ فَقَالَ بَعْضُهُمْ لَا نُصَلِّي حَتَّی نَأْتِيَهَا وَقَالَ بَعْضُهُمْ بَلْ نُصَلِّي لَمْ يُرِدْ مِنَّا ذَلِکَ فَذُکِرَ ذَلِکَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يُعَنِّفْ وَاحِدًا مِنْهُمْ
عبدﷲ بن محمد بن اسماء، جویریہ بن اسماء، نافع، حضرت ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا جنگ خندق کے دن حضور اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں ہر کوئی نماز عصر بنی قریظہ کے پاس پہنچ کر پڑھے مگر نماز کا وقت راستہ ہی میں آ گیا- کچھ لوگوں نے کہا ہم تو وہیں پہنچ کر نماز پڑھیں گے بعض نے کہا کہ ہم تو پڑھ لیتے ہیں کیونکہ حضور صلی ﷲ علیہ وسلم کا مطلب یہ نہیں تھا کہ نماز قضا کردی جائے جب آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم سے یہ واقعہ بتایا گیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے کسی سے کچھ نہیں فرمایا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment