کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
جنگ خندق کا بیان
حدیث نمبر
3822
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمٍ وَنَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا قَفَلَ مِنْ الْغَزْوِ أَوْ الْحَجِّ أَوْ الْعُمْرَةِ يَبْدَأُ فَيُکَبِّرُ ثَلَاثَ مِرَارٍ ثُمَّ يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ سَاجِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ صَدَقَ اللَّهُ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ
محمد بن مقاتل، عبدﷲ بن مقاتل، موسی بن عقبہ، سالم بن عبدﷲ اور نا فع دونوں حضرت عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم حج، جہاد یا عمرہ سے واپس آتے تو پہلے تین بار ﷲ اکبر! فرماتے پھر اس طرح ارشادفرما تے کہ ﷲ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے کوئی اس کا شریک نہیں ہے، وہی بادشاہ ہے اور تمام تعریفیں اسی کے لئے ہیں وہ سب کچھ کر سکتا ہے ہم اسی کی طرف لو ٹنے والے ہیں تو یہ عبادت اور سجدہ کرنے والے ہیں ہم اپنے مالک کے شکر گزار ہیں اس نے اپنا وعد پورا کردیا اور اپنے بندے محمد صلی ﷲ علیہ وسلم کی مدد فرمائی اور کا فر وں کو شکست دی اور مغلوب کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment