Sunday, April 17, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:965,Total no:3501


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
انصار کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر
3501
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ يَوْمُ بُعَاثَ يَوْمًا قَدَّمَهُ اللَّهُ لِرَسُولِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ افْتَرَقَ مَلَؤُهُمْ وَقُتِلَتْ سَرَوَاتُهُمْ وَجُرِّحُوا فَقَدَّمَهُ اللَّهُ لِرَسُولِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دُخُولِهِمْ فِي الْإِسْلَامِ
عبید بن اسماعیل ابواسامہ ہشام ان کے والد حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتی ہیں کہ جنگ بعاث کا دن خدا تعالیٰ نے اپنے رسول (کی کامیابی) کے لئے پہلے سے مقرر کر رکھا تھا چناچہ جب (مدینہ) رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم تشریف لائے تو ان کی جماعتیں پراگندہ ہو گئی تھیں اور ان کے کچھ سردار زخمی اور کچھ مارے گئے تھے پس ﷲ تعالیٰ نے اپنے رسول کے لئے یہ دن پہلے سے ان جماعتوں کے اسلام میں داخل ہونے کے لئے جو بعد میں انصار کے لقب سے نوازی گئیں مقرر کر رکھا تھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment