Sunday, April 17, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:991,Total no:3527


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان۔
حدیث نمبر
3527
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا فَضْلُ بْنُ مُسَاوِرٍ خَتَنُ أَبِي عَوَانَةَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اهْتَزَّ الْعَرْشُ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ وَعَنْ الْأَعْمَشِ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ فَقَالَ رَجُلٌ لِجَابِرٍ فَإِنَّ الْبَرَائَ يَقُولُ اهْتَزَّ السَّرِيرُ فَقَالَ إِنَّهُ کَانَ بَيْنَ هَذَيْنِ الْحَيَّيْنِ ضَغَائِنُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اهْتَزَّ عَرْشُ الرَّحْمَنِ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ
محمد بن مثنیٰ فضل بن مساور ابوعوانہ کے داماد ابوعوانہ اعمش ابوسفیان حضرت جابر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی کو فرماتے ہوئے سناکہ سعد بن معاذ کی موت سے عرش بھی ہل گیا اعمش ابوصالح جابر نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت جابر سے کہا کہ حضرت براء تو یہ کہتے ہیں کہ عرش سے مراد جنازہ کی چارپائی ہے یعنی وہ چارپائی ہلی تھی تو جابر نے کہا کہ ان دونوں (یعنی سعد اور براء کے) قبیلوں کے درمیان کچھ عداوت تھی اس لئے انہوں نے یہ تاویل کی جو درست نہیں کیونکہ میں نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم سے یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رحمن یعنی ﷲ تعالیٰ کا عرش ہل گیا تھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment