Sunday, April 17, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:992,Total no:3528


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان۔
حدیث نمبر
3528
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أُنَاسًا نَزَلُوا عَلَی حُکْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ فَجَائَ عَلَی حِمَارٍ فَلَمَّا بَلَغَ قَرِيبًا مِنْ الْمَسْجِدِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُومُوا إِلَی خَيْرِکُمْ أَوْ سَيِّدِکُمْ فَقَالَ يَا سَعْدُ إِنَّ هَؤُلَائِ نَزَلُوا عَلَی حُکْمِکَ قَالَ فَإِنِّي أَحْکُمُ فِيهِمْ أَنْ تُقْتَلَ مُقَاتِلَتُهُمْ وَتُسْبَی ذَرَارِيُّهُمْ قَالَ حَکَمْتَ بِحُکْمِ اللَّهِ أَوْ بِحُکْمِ الْمَلِکِ
محمد بن عرعرہ شعبہ سعد بن ابراہیم ابوامامہ بن سہل بن حنیف حضرت ابوسعید خدری رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ کچھ لوگ (یعنی یہودی بنی قریظہ) سعد بن معاذ کی ثالثی تسلیم کرتے ہوئے (قلعہ سے باہر) نکل آئے تو سعد بن معاذ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بلائے گئے وہ ایک گدھے پر سوار ہو کر آئے جب وہ مسجد کے قریب پہنچے تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے (صحابہ سے) فرمایا اپنے میں سے بہترین شخص یا یہ فرمایا کہ اپنے سردار کے اعزاز میں کھڑے ہو جاؤ پھر آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اے سعد یہ لوگ تمہاری ثالثی پر نکل آئے ہیں تو سعد نے کہا میں ان کے بارے میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ ان میں جو لڑائی کے قابل ہیں انہیں قتل کر دیا جائے اور ان کی عورتوں اور بچوں کو قیدی بنا لیا جائے- آنحضرت نے فرمایا تم نے ﷲ کے حکم کے موافق فیصلہ کیا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment