Sunday, April 17, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:995,Total no:3531


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
حضرت سعد بن عبادہ کی منقبت کا بیان
حدیث نمبر
3531
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَبُو أُسَيْدٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرُ دُورِ الْأَنْصَارِ بَنُو النَّجَّارِ ثُمَّ بَنُو عَبْدِ الْأَشْهَلِ ثُمَّ بَنُو الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ ثُمَّ بَنُو سَاعِدَةَ وَفِي کُلِّ دُورِ الْأَنْصَارِ خَيْرٌ فَقَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ وَکَانَ ذَا قِدَمٍ فِي الْإِسْلَامِ أَرَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ فَضَّلَ عَلَيْنَا فَقِيلَ لَهُ قَدْ فَضَّلَکُمْ عَلَی نَاسٍ کَثِيرٍ
اسحاق عبدالصمد شعبہ قتادہ حضرت انس بن مالک رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ابواسید نے کہا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انصار میں بہترین گھرانہ بنی نجار کا ہے پھر بنو عبدالاشہل پھر بنی حارث بن خزرج بنی ساعدہ اور ہر انصاری گھرانے میں بہتری ہے تو حضرت سعد بن عبادہ نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ہم پر دوسروں کو ترجیح دی تو انہیں جواب ملا کہ تمہیں بھی تو بہت سے لوگوں پرآپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فضیلت دی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment