Sunday, April 17, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:977,Total no:3513


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
انصار کے گھرانوں کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر
3513
حَدَّثَنِا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرُ دُورِ الْأَنْصَارِ بَنُو النَّجَّارِ ثُمَّ بَنُو عَبْدِ الْأَشْهَلِ ثُمَّ بَنُو الْحَارِثِ بْنِ خَزْرَجٍ ثُمَّ بَنُو سَاعِدَةَ وَفِي کُلِّ دُورِ الْأَنْصَارِ خَيْرٌ فَقَالَ سَعْدٌ مَا أَرَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا قَدْ فَضَّلَ عَلَيْنَا فَقِيلَ قَدْ فَضَّلَکُمْ عَلَی کَثِيرٍ وَقَالَ عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ سَمِعْتُ أَنَسًا قَالَ أَبُو أُسَيْدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا وَقَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ
محمد بن بشار غندر شعبہ قتادہ حضرت انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ حضرت ابواسید رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے بہترین انصاری گھرانہ بنی نجار کا ہے پھر بنی عبدالاشہل پھر بنی حارث بن خزرج اور بنی ساعدہ کا ہے اور (ویسے تو ہر انصاری گھرانہ میں بہتری ہے تو سعد نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے (اوروں کو) ہم پر ترجیح دی ہے تو انہیں جواب دیا کہ تمہیں تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے بہتوں پر فضیلت دی ہے عبدالصمد شعبہ قتادہ حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ و حضرت ابواسید رضی ﷲ عنہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے ایسی ہی حدیث بیان کرتے ہیں (البتہ) انہوں نے (سعد کی جگہ) سعد بن عبادہ کہا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment