Sunday, April 17, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:984,Total no:3520


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا (اے اللہ) انصار اور مہاجرین کی حالت درست فرما کا بیان۔
حدیث نمبر
3520
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَتْ الْأَنْصَارُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ تَقُولُ نَحْنُ الَّذِينَ بَايَعُوا مُحَمَّدَا عَلَی الْجِهَادِ مَا حَيِينَا أَبَدَا فَأَجَابَهُمْ اللَّهُمَّ لَا عَيْشَ إِلَّا عَيْشُ الْآخِرَهْ فَأَکْرِمْ الْأَنْصَارَ وَالْمُهَاجِرَهْ
آدم شعبہ حمید طویل حضرت انس بن مالک رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جنگ خندق کے دن انصار یہ رجز پڑھ رہے تھے کہ ہم ہی ہیں وہ لوگ جنہوں نے محمد صلی ﷲ علیہ وسلم سے تا زندگی جہاد کی بیعت کی ہے- تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم انہیں جواب دیتے کہ اے ﷲ عیش تو صرف آخرت کا عیش ہے پس تو انصار اور مہاجرین کی عزت افزائی فرما-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment