Sunday, April 17, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:982,Total no:3518


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
انصار سے ارشاد نبوی تم صبر کرنا حتیٰ کہ مجھ سے حوض (کوثر) پر ملاقات ہونے کا بیان
حدیث نمبر
3518
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حِينَ خَرَجَ مَعَهُ إِلَی الْوَلِيدِ قَالَ دَعَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَنْصَارَ إِلَی أَنْ يُقْطِعَ لَهُمْ الْبَحْرَيْنِ فَقَالُوا لَا إِلَّا أَنْ تُقْطِعَ لِإِخْوَانِنَا مِنْ الْمُهَاجِرِينَ مِثْلَهَا قَالَ إِمَّا لَا فَاصْبِرُوا حَتَّی تَلْقَوْنِي فَإِنَّهُ سَيُصِيبُکُمْ أَثَرَةٌ البَعْدِي
عبد ﷲ بن محمد سفیان یحییٰ بن سعید نے حضرت انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے جب وہ ان کے ساتھ ولید کے پاس جا رہے تھے تو یہ کہتے ہوئے سنا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے انصار کو بحرین کی جاگیریں ان کے نام لکھنے کے لئے بلایا تو انصار نے عرض کیا کہ ہمیں یہ اس طرح منظور ہے کہ ہمارے مہاجر بھائیوں کو بھی ایسی ہی جاگیریں دیں آپ نے فرمایا اگر تمہیں منظور نہیں ہے تو (اب) تم صبر کرنا حتیٰ کہ مجھ سے مل جاؤ کیونکہ میرے بعد تمہارے مقابلہ میں دوسروں کو ترجیح ہو گی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment