Sunday, April 17, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:990,Total no:3526


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان۔
حدیث نمبر
3526
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ أُهْدِيَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةُ حَرِيرٍ فَجَعَلَ أَصْحَابُهُ يَمَسُّونَهَا وَيَعْجَبُونَ مِنْ لِينِهَا فَقَالَ أَتَعْجَبُونَ مِنْ لِينِ هَذِهِ لَمَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ خَيْرٌ مِنْهَا أَوْ أَلْيَنُ رَوَاهُ قَتَادَةُ وَالزُّهْرِيُّ سَمِعَا أَنَسًا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
محمد بن بشار غندر شعبہ ابواسحق حضرت براء رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس تحفہ میں ایک ریشمی حلہ آیا- تو صحابہ کرام اسے چھو کر اس کی نرمی پر تعجب کرنے لگے تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اس کی نرمی پر تعجب کرتے ہو (حالانکہ) سعد بن معاذ کے رومال(جنت میں) اس سے بھی اچھے ہیں یا یہ فرمایا کہ اس سے بھی زیادہ نرم ہیں اس کو قتادہ اور زہری نے بواسطہ انس نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment