کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
آیت کریمہ (اور ہم نے) ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو (رسول بنا کر بھیجا) کا بیان۔
حدیث نمبر
3139
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّاسَ نَزَلُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْضَ ثَمُودَ الْحِجْرَ فَاسْتَقَوْا مِنْ بِئْرِهَا وَاعْتَجَنُوا بِهِ فَأَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُهَرِيقُوا مَا اسْتَقَوْا مِنْ بِئْرِهَا وَأَنْ يَعْلِفُوا الْإِبِلَ الْعَجِينَ وَأَمَرَهُمْ أَنْ يَسْتَقُوا مِنْ الْبِئْرِ الَّتِي کَانَتْ تَرِدُهَا النَّاقَةُ تَابَعَهُ أُسَامَةُ عَنْ نَافِعٍ
ابراہیم بن منذر انس بن عیاض عبید ﷲ نافع عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ لوگ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ثمود کی جگہ مقام حجر میں اترے تو وہاں کے کنویں سے انہوں نے پانی بھر کر رکھ لیا اور اس پانی سے آٹا بھی گوندھ لیا تو رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ اس کنویں کا جو پانی بھر کر رکھا ہے اور اسے بہاد دیں اور گوندھا ہوا آٹا اونٹوں کو کھلا دیں اور انہیں حکم دیا کہ اس کنویں سے پانی بھریں جس سے (صالح علیہ السلام) کی اونٹنی پیتی تھی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment