کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
آیت کریمہ (اور ہم نے) ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو (رسول بنا کر بھیجا) کا بیان۔
حدیث نمبر
3138
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِسْکِينٍ أَبُو الْحَسَنِ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَسَّانَ بْنِ حَيَّانَ أَبُو زَکَرِيَّائَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا نَزَلَ الْحِجْرَ فِي غَزْوَةِ تَبُوکَ أَمَرَهُمْ أَنْ لَا يَشْرَبُوا مِنْ بِئْرِهَا وَلَا يَسْتَقُوا مِنْهَا فَقَالُوا قَدْ عَجَنَّا مِنْهَا وَاسْتَقَيْنَا فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَطْرَحُوا ذَلِکَ الْعَجِينَ وَيُهَرِيقُوا ذَلِکَ الْمَائَ وَيُرْوَی عَنْ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ وَأَبِي الشُّمُوسِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِإِلْقَائِ الطَّعَامِ وَقَالَ أَبُو ذَرٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ اعْتَجَنَ بِمَائِهِ
محمد بن مسکین ابوالحسن یحییٰ بن حسان بن حیان ابوزکریا سلیمان عبد ﷲ بن دینار حضرت ابن عمر رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب غزوہ تبوک میں (جاتے ہوئے) مقام حجر میں اترے تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے صحابہ کو حکم دیا کہ یہاں کے کنویں کا پانی نہ تو پئیں اور نہ (مشکوں وغیرہ میں) بھر کر رکھیں- صحابہ رضوان ﷲ اجمین نے عرض کیا ہم نے تو اس پانی سے آٹا گوندھ لیا او اس سے بھر کر بھی رکھ لیا ہے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے انہیں آٹا پھینک دینے اور پانی بہا دینے کا حکم دیا سبرہ بن معبد اور ابوالشموس نے یہ الفاظ روایت کئے ہیں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے انہیں کھانا پھینک دینے کا حکم دیا ابوذر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے یہ الفاظ روایت کئے ہیں کہ جس نے اس پانی سے آٹا گوندھا ہے (وہ پھینک دے)
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment