Saturday, April 16, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:801,Total no:3337


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان
حدیث نمبر
3337
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قَالَ إِسْمَاعِيلُ أَخْبَرَنِي قَيْسٌ قَالَ أَتَيْنَا أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ صَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ سِنِينَ لَمْ أَکُنْ فِي سِنِيَّ أَحْرَصَ عَلَی أَنْ أَعِيَ الْحَدِيثَ مِنِّي فِيهِنَّ سَمِعْتُهُ يَقُولُ وَقَالَ هَکَذَا بِيَدِهِ بَيْنَ يَدَيْ السَّاعَةِ تُقَاتِلُونَ قَوْمًا نِعَالُهُمْ الشَّعَرُ وَهُوَ هَذَا الْبَارِزُ وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً وَهُمْ أَهْلُ الْبَازِرِ
علی بن عبد ﷲ سفیان اسمٰعیل قیس سے روایت ہے انہوں نے کہا ہم (ایک مرتبہ) حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے کہا کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی صحبت میں تین سال صرف کئے، اپنی تمام عمر میں حدیث یاد کرنے کا مجھے اس قدر شوق نہ تھا جس قدر ان تین سال میں اشتیاق بڑھ گیا- میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے ہاتھ کا اشارہ کرتے ہوئے یہ سنا کہ قیامت سے پہلے تم ایک ایسی قوم سے جنگ کرو گے جس کی جوتیاں بالدار ہوں گی اور وہی اہل عجم ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment