کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان
حدیث نمبر
3344
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ حَدَّثَتْهُ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ أَبِي سُفْيَانَ حَدَّثَتْهَا عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا فَزِعًا يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدْ اقْتَرَبَ فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمأْجُوجَ مِثْلُ هَذَا وَحَلَّقَ بِإِصْبَعِهِ وَبِالَّتِي تَلِيهَا فَقَالَتْ زَيْنَبُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَهْلِکُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ قَالَ نَعَمْ إِذَا کَثُرَ الْخَبَثُ وَعَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَتْنِي هِنْدُ بِنْتُ الْحَارِثِ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ قَالَتْ اسْتَيْقَظَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ مَاذَا أُنْزِلَ مِنْ الْخَزَائِنِ وَمَاذَا أُنْزِلَ مِنْ الْفِتَنِ
ابوالیمان شعیب زہری عروہ بن زبیر زینب ام حبیبہ حضرت زینب بنت جحش سے روایت کرتی ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم (ایک دن) خوف کی حالت میں یہ کہتے ہوئے تشریف لے گئے کہ لا الہ الا ﷲ عرب کی خرابی ہو گئی- اس شر سے جو نزدیک آ گیا ہے یاجوج ماجوج نے دیوار میں اس قدر سوراخ کر لیا جس کو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے انگلیوں کا حلقہ بنا کر بتایا حضرت زینب رضی ﷲ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کیا ہم ہلاک ہو جائیں گے؟ حالانکہ ہم میں نیک لوگ بھی موجود ہیں- آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں! جس وقت برائی زیادہ پھیل جائے گی ایک دوسری روایت میں حضرت ام سلمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے بیدار ہو کر فرمایا کہ سبحان ﷲ کس قدر خزانے نازل کئے گئے ہیں اور کس قدر فتنے لائے گئے ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment