کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد اگر میں کسی کو خلیل بناتا
حدیث نمبر
3395
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْ کُنْتُ مُتَّخِذًا مِنْ أُمَّتِي خَلِيلًا لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَکْرٍ وَلَکِنْ أَخِي وَصَاحِبِي حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ وَمُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ التَّبُوذَکِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ وَقَالَ لَوْ کُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا لَاتَّخَذْتُهُ خَلِيلًا وَلَکِنْ أُخُوَّةُ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ
مسلم وہیب ایوب عکرمہ حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر میں اپنی امت سے کسی کو (اپنا) خلیل (خالص دوست) بناتا تو ابوبکر کو بناتا لیکن وہ میرے بھائی اور میرے صحابی ہیں- ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر میں کسی کو خلیل بناتا تو بے شک ان ہی (ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ) کو بناتا لیکن اخوت اسلام افضل ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment