Saturday, April 16, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:876,Total no:3412


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اس باب میں کوئی عنوان نہیں
حدیث نمبر
3412
حَدَّثَناالْوَلِيدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحُسَيْنِ الْمَکِّيُّ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ إِنِّي لَوَاقِفٌ فِي قَوْمٍ فَدَعَوْا اللَّهَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَقَدْ وُضِعَ عَلَی سَرِيرِهِ إِذَا رَجُلٌ مِنْ خَلْفِي قَدْ وَضَعَ مِرْفَقَهُ عَلَی مَنْکِبِي يَقُولُ رَحِمَکَ اللَّهُ إِنْ کُنْتُ لَأَرْجُو أَنْ يَجْعَلَکَ اللَّهُ مَعَ صَاحِبَيْکَ لِأَنِّي کَثِيرًا مَا کُنْتُ أَسْمَعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ کُنْتُ وَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَفَعَلْتُ وَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَانْطَلَقْتُ وَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ فَإِنْ کُنْتُ لَأَرْجُو أَنْ يَجْعَلَکَ اللَّهُ مَعَهُمَا فَالْتَفَتُّ فَإِذَا هُوَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ
ولید بن صالح عیسیٰ بن یونس عمر بن سعید بن ابوحسین مکی ابن ابی ملیکہ حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا میں کچھ لوگوں میں کھڑا تھا کہ انہوں نے حضرت عمر کے لئے خدا تعالیٰ سے دعا کی اور ان کا جنازہ تابوت پر رکھا جا چکا تھا- اچانک ایک شخص میرے پیچھے سے آیا اس نے میرے شانے پر ہاتھ رکھ کر کہا (اے عمر) ﷲ تعالیٰ تم پر رحم کریں میں امید کرتا تھا کہ خدا تعالیٰ تم کو تمہارے ساتھیوں کے ساتھ رکھے گا اس لئے کہ میں اکثر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کرتا تھا کہ میں ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ (فلاں جگہ) گئے بے شک مجھ کو امید واثق تھی کہ خدا تعالیٰ تم کو ان دونوں حضرات کے ساتھ رکھے گا میں نے جب پیچھے پھر کر دیکھا تو وہ علی بن ابی طالب تھے جنہوں نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھا تھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment