کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
ابوعمرو قرشی حضرت عثمان بن عفان کے مناقب کا بیان۔
حدیث نمبر
3432
حَدَّثَنِامُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ بَزِيعٍ حَدَّثَنَا شَاذَانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کُنَّا فِي زَمَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نَعْدِلُ بِأَبِي بَکْرٍ أَحَدًا ثُمَّ عُمَرَ ثُمَّ عُثْمَانَ ثُمَّ نَتْرُکُ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نُفَاضِلُ بَيْنَهُمْ تَابَعَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ
محمد بن حاتم بن بزیع شاذان عبدالعزیز بن ابی سلمہ الماجشون عبید ﷲ نافع حضرت ابن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم رسالت مآب صلی ﷲ علی وسلم کے عہد مبارک میں حضرت ابوبکر رضی ﷲ عنہ کے برابر کسی کو نہ سمجھتے تھے پھر حضرت عمر رضی ﷲ عنہ کو اور پھر حضرت عثمان رضی ﷲ عنہ کو اس کے بعد ہم اصحاب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو چھوڑ دیتے تھے یعنی ان میں باہم کسی کو ایک دوسرے پر ترجیح نہ دیتے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment