Sunday, April 17, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:903,Total no:3439

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
حضرت ابوالحسن علی بن ابی طالب قرشی ہاشمی کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر
3439
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی ابْنِ عُمَرَ فَسَأَلَهُ عَنْ عُثْمَانَ فَذَکَرَ عَنْ مَحَاسِنِ عَمَلِهِ قَالَ لَعَلَّ ذَاکَ يَسُوئُکَ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَأَرْغَمَ اللَّهُ بِأَنْفِکَ ثُمَّ سَأَلَهُ عَنْ عَلِيٍّ فَذَکَرَ مَحَاسِنَ عَمَلِهِ قَالَ هُوَ ذَاکَ بَيْتُهُ أَوْسَطُ بُيُوتِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ لَعَلَّ ذَاکَ يَسُوئُکَ قَالَ أَجَلْ قَالَ فَأَرْغَمَ اللَّهُ بِأَنْفِکَ انْطَلِقْ فَاجْهَدْ عَلَيَّ جَهْدَکَ
محمد حسین زائدہ ابوحصین حضرت سعد بن عبیدہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں ایک شخص حضرت ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے حضرت عثمان کے متعلق پوچھا حضرت ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے حضرت عثمان کی نیک اعمالیاں بیان کر دیں حضرت ابن عمر نے فرمایا شاید یہ باتیں تجھ کو بری لگی ہیں اس نے کہا ہاں! تو آپ نے فرمایا ﷲ تجھے ذلیل خوار کرے پھر اس شخص نے حضرت علی کی بابت پوچھا تو حضرت ابن عمر نے ان کی بھی نیک اعمالیاں بیان کیں کہا وہ ایسے ہیں ان کا گھر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے گھروں کے بیچ میں ہے پھر فرمایا کہ شاید یہ باتیں بھی تجھ کو بری لگتی ہیں اس شخص نے کہا ہاں حضرت ابن عمر نے فرمایا خدا تجھ کو ذلیل کرے جا اور مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کر-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment