کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
بزرگی اور فخر کی باتوں کے بیان میں۔
حدیث نمبر
3242
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَکْرَمُ النَّاسِ قَالَ أَتْقَاهُمْ قَالُوا لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُکَ قَالَ فَيُوسُفُ نَبِيُّ اللَّهِ
محمد بن بشار،یحیی بن سعید ، عبید ﷲ سعید ابوسعید حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا ایک مرتبہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ یا رسول ﷲ! سب سے زیادہ بزرگ کون ہے؟ فرمایا جو سب سے زیادہ ﷲ تعالیٰ سے ڈرتا ہو صحابہ نے عرض کیا ہم یہ دریافت نہیں کرتے فرمایا تو یوسف ﷲ کے نبی (سب سے زیادہ بزرگ ہیں) -
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment