Wednesday, April 13, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:647, Total Hadith no: 3183


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
آیت کریمہ اور ہم نے داؤد کو سلیمان (جیسا بیٹا) عنایت فرمایا
حدیث نمبر
3183
حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ أَوَّلَ قَالَ الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ قُلْتُ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ ثُمَّ الْمَسْجِدُ الْأَقْصَی قُلْتُ کَمْ کَانَ بَيْنَهُمَا قَالَ أَرْبَعُونَ ثُمَّ قَالَ حَيْثُمَا أَدْرَکَتْکَ الصَّلَاةُ فَصَلِّ وَالْأَرْضُ لَکَ مَسْجِدٌ
عمر بن حفص ان کے والد اعمش ابراہیم تیمی ان کے والد ابوذر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں- انہوں نے کہا کہ میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ! سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی؟ آپ نے فرمایا کہ مسجد حرام میں نے کہا پھر کون سی مسجد بنائی گئی آپ نے فرمایا مسجد اقصی میں نے کہا ان دونوں میں کتنی مدت ہے؟ آپ نے فرمایا چالیس سال پھر فرمایا جہاں بھی کہیں نماز کا وقت آ جائے نماز پڑھ لو کیونکہ تمام زمین تمہارے لئے سجدہ گاہ (بنا دی گئی) ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment