Saturday, April 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:789, Total Hadith no: 3325


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان
حدیث نمبر
3325
حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَائِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ أَرْبَعَ عَشْرَةَ مِائَةً وَالْحُدَيْبِيَةُ بِئْرٌ فَنَزَحْنَاهَا حَتَّی لَمْ نَتْرُکْ فِيهَا قَطْرَةً فَجَلَسَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی شَفِيرِ الْبِئْرِ فَدَعَا بِمَائٍ فَمَضْمَضَ وَمَجَّ فِي الْبِئْرِ فَمَکَثْنَا غَيْرَ بَعِيدٍ ثُمَّ اسْتَقَيْنَا حَتَّی رَوِينَا وَرَوَتْ أَوْ صَدَرَتْ رَکَائِبُنَا
مالک اسرائیل ابواسحق حضرت براء رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حدیبیہ کے واقعہ میں ہماری تعداد چودہ سو تھی- حدیبیہ ایک کنواں ہے- ہم نے اس کے اندر سے پانی کھینچا یہاں تک کہ اس میں ایک قطرہ پانی نہ رہا- رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو جب اس کی خبر پہنچی تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کنویں پر تشریف لائے اور کنویں کے کنارے بیٹھ کر پانی (کا برتن) منگایا اور کلی کر کے کنویں میں ڈال دیا- تھوڑی دیر میں ہم نے کنویں کو پانی سے بھرا ہوا دیکھا- ہم نے خوب پانی پیا اور سیراب ہو گئے اور ہمارے مویشی بھی سیراب ہو گئے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment