کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اس باب میں کوئی عنوان نہیں
حدیث نمبر
3288
حَدَّثَنِا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی عَنْ الْجُعَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ رَأَيْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ ابْنَ أَرْبَعٍ وَتِسْعِينَ جَلْدًا مُعْتَدِلًا فَقَالَ قَدْ عَلِمْتُ مَا مُتِّعْتُ بِهِ سَمْعِي وَبَصَرِي إِلَّا بِدُعَائِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ خَالَتِي ذَهَبَتْ بِي إِلَيْهِ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنَ أُخْتِي شَاکٍ فَادْعُ اللَّهَ لَهُ قَالَ فَدَعَا لِي
اسحق فضل جعید سے بیان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سائب بن یزید کو چورانوے سال کی عمر میں بہت توانا و تندرست دیکھا سائب نے کہا تم جانتے ہو کہ میں اپنے کان اور آنکھ سے صرف رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی دعا کی وجہ سے فائدہ اندوز ہوں میری خالہ مجھے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لے گئی تھیں اور انہوں نے عرض کیا تھا کہ یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم میرا بھانجا مریض ہے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم خداتعالیٰ سے اس کے لئے دعا کر دیجئے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے میرے لئے دعا کی تھی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment