Wednesday, April 13, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:651, Total Hadith no: 3187


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
آیت کریمہ آپ کے رب کی مہربانی کا ذکر اس کے بندے زکریا پر جب انہوں نے اپنے رب کو چپکے سے پکارا۔
حدیث نمبر
3187
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ صَعْصَعَةَ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَهُمْ عَنْ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ ثُمَّ صَعِدَ حَتَّی أَتَی السَّمَائَ الثَّانِيَةَ فَاسْتَفْتَحَ قِيلَ مَنْ هَذَا قَالَ جِبْرِيلُ قِيلَ وَمَنْ مَعَکَ قَالَ مُحَمَّدٌ قِيلَ وَقَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ قَالَ نَعَمْ فَلَمَّا خَلَصْتُ فَإِذَا يَحْيَی وَعِيسَی وَهُمَا ابْنَا خَالَةٍ قَالَ هَذَا يَحْيَی وَعِيسَی فَسَلِّمْ عَلَيْهِمَا فَسَلَّمْتُ فَرَدَّا ثُمَّ قَالَا مَرْحَبًا بِالْأَخِ الصَّالِحِ وَالنَّبِيِّ الصَّالِحِ
ہدبہ بن خالد ہمام بن یحییٰ قتادہ حضرت انس بن مالک نے شب معراج کی کیفیت صحابہ سے بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جبرئیل اوپر لے چلے حتیٰ کہ دوسرے آسمان پر پہنچے اسے کھلوانا چاہا تو پوچھا گیا کون ہے؟ انہوں نے کہا جبریل پوچھا گیا تمہارے ساتھ کون ہے؟ انہوں نے کہا محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہیں پوچھا گیا کیا نہیں بلایا گیا ہے؟ تو انہوں نے کہا ہاں! پس جب وہاں پہنچا تو یحییٰ اور عیسیٰ کو دیکھا اور یہ دونوں خالہ زاد بھائی تھے جبریل نے کہا کہ یہ یحییٰ اور عیسیٰ ہیں انہیں سلام کیجئے تو میں نے سلام کیا انہوں نے جواب دے کر کہا اے برادر صالح اور نبی صالح مرحبا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment