کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
آیت کریمہ بیشک یوسف اور ان کے بھائیوں (کے قصہ) میں پوچھنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں کا بیان۔
حدیث نمبر
3145
حَدَّثَنَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا مُرِي أَبَا بَکْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ قَالَتْ إِنَّهُ رَجُلٌ أَسِيفٌ مَتَی يَقُمْ مَقَامَکَ رَقَّ فَعَادَ فَعَادَتْ قَالَ شُعْبَةُ فَقَالَ فِي الثَّالِثَةِ أَوْ الرَّابِعَةِ إِنَّکُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ مُرُوا أَبَا بَکْرٍ
بدل بن محبر شعبہ سعد بن ابراہیم عروہ بن زبیر حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے عائشہ رضی ﷲ عنہا سے فرمایا ابوبکر کو کہیں کہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں انہوں نے عرض کیا وہ رقیق القلب انسان ہیں جب آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کی جگہ کھڑے ہونگے تو رقت طاری ہو جائے گی (اور نماز نہ پڑھا سکیں گے) پھر آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے وہی فرمایا تو عائشہ رضی ﷲ عنہا نے بھی وہی جواب دیا شعبہ کہتے ہیں کہ تیسری یا چوتھی دفعہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تم یوسف کی ہم نشین عورتوں کی طرح ہو ابوبکر سے نماز پڑھانے کو کہو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment