کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
رسول اللہ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے اوصاف کا بیان
حدیث نمبر
3290
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ صَلَّی أَبُو بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ الْعَصْرَ ثُمَّ خَرَجَ يَمْشِي فَرَأَی الْحَسَنَ يَلْعَبُ مَعَ الصِّبْيَانِ فَحَمَلَهُ عَلَی عَاتِقِهِ وَقَالَ بِأَبِي شَبِيهٌ بِالنَّبِيِّ لَا شَبِيهٌ بِعَلِيٍّ وَعَلِيٌّ يَضْحَکُ
ابو عاصم عمر ابن ابی ملیکہ حضرت عقبہ بن حارث سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے ایک دن عصر کی نماز پڑھی اس کے بعد مسجد سے نکلے تو حسن رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ وہ لڑکوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں- حضرت ابوبکر رضی ﷲ عنہ نے ان کو (اٹھا کر) کندھوں پر بٹھا لیا اور کہا میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں- تم رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے مشابہ ہو علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے مشابہ نہیں حضرت علی کھڑے ہوئے ہنس رہے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment