کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان
حدیث نمبر
3321
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَانَتْ صَلَاةُ الْعَصْرِ فَالْتُمِسَ الْوَضُوئُ فَلَمْ يَجِدُوهُ فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَضُوئٍ فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ فِي ذَلِکَ الْإِنَائِ فَأَمَرَ النَّاسَ أَنْ يَتَوَضَّئُوا مِنْهُ فَرَأَيْتُ الْمَائَ يَنْبُعُ مِنْ تَحْتِ أَصَابِعِهِ فَتَوَضَّأَ النَّاسُ حَتَّی تَوَضَّئُوا مِنْ عِنْدِ آخِرِهِمْ
عبد ﷲ بن مسلمہ مالک اسحاق حضرت انس بن مالک رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کو دیکھا اور عصر کی نماز کا وقت آ گیا تھا لوگوں نے وضوکے واسطے پانی تلاش کیا مگر جب پانی نہ ملا تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس کچھ تھوڑا سا پانی لایا گیا تو رسول اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس برتن میں اپنا ہاتھ رکھ دیا اور لوگوں کو حکم دیا کہ اس سے وضو کریں تو میں نے پانی کو دیکھا کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کی انگلیوں کے نیچے سے ابلتا تھا- لوگوں نے وضو کرنا شروع کیا یہاں تک کہ سب لوگوں نے وضو کر لیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
Saturday, April 16, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment