Saturday, April 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:711, Total Hadith no: 3247


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اس باب میں کوئی عنوان نہیں
حدیث نمبر
3247
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِکِ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَی قَالَ فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ قُرْبَی مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَکُنْ بَطْنٌ مِنْ قُرَيْشٍ إِلَّا وَلَهُ فِيهِ قَرَابَةٌ فَنَزَلَتْ عَلَيْهِ إِلَّا أَنْ تَصِلُوا قَرَابَةً بَيْنِي وَبَيْنَکُمْ
مسدد یحییٰ شعبہ عبدالملک طاؤ س بیان کرتے ہیں حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہما سے (الا المودۃ فی القربی) کی تفسیر میں منقول ہے وہ فرماتے تھے کہ سعید بن جبیر رضی ﷲ عنہ کہتے تھے کہ (قربیٰ) سے محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی قرابت مراد ہے انہوں نے بیان کیا کہ قریش میں کوئی بطن ایسا نہ تھا جس سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی قرابت نہ ہو اسی کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی کہ (میرے اور اپنے درمیان میں قرابت کا لحاظ رکھو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment