Saturday, April 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:739, Total Hadith no: 3275


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
خود کو اپنے باپ دادا کی طرف اسلام یا زمانہ جاہلیت میں منسوب کرنے کا بیان
حدیث نمبر
3275
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَکَ الْأَقْرَبِينَ جَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنَادِي يَا بَنِي فِهْرٍ يَا بَنِي عَدِيٍّ بِبُطُونِ قُرَيْشٍ وَ قَالَ لَنَا قَبِيصَةُ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَکَ الْأَقْرَبِينَ جَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُوهُمْ قَبَائِلَ قَبَائِلَ
عمر بن حفص اعمش عمر بن مرہ سعید بن جبیر حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جس وقت یہ آیت نازل ہوئی (وانذر عشیر تک الاقربین) ، (یعنی اور آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو عذاب الٰہی سے ڈرائیے) تو رسالت ماب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے آواز دی کہ اے بنی فہر! اے بنی عدی! (نیز) قبیصہ سفیان حبیب بن ابی ثابت سعید بن جبیر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ آیت (وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَکَ الْأَقْرَبِينَ) نازل ہونے کے بعد نبی کریم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اہل عرب کے تمام قبائل کو آواز دی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment