کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
خود کو اپنے باپ دادا کی طرف اسلام یا زمانہ جاہلیت میں منسوب کرنے کا بیان
حدیث نمبر
3277
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ أَخْبَرَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ اشْتَرُوا أَنْفُسَکُمْ مِنْ اللَّهِ يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ اشْتَرُوا أَنْفُسَکُمْ مِنْ اللَّهِ يَا أُمَّ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ عَمَّةَ رَسُولِ اللَّهِ يَا فَاطِمَةُ بِنْتَ مُحَمَّدٍ اشْتَرِيَا أَنْفُسَکُمَا مِنْ اللَّهِ لَا أَمْلِکُ لَکُمَا مِنْ اللَّهِ شَيْئًا سَلَانِي مِنْ مَالِي مَا شِئْتُمَا
ابو الیمان شعیب ابوزناد اعرج حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے بنی عبد مناف تم اپنی جانوں کو ﷲ کے عذاب سے بچاؤ اور اے بنی عبدالمطلب تم اپنی جانوں کو خدا کے عذاب سے بچاؤ اور اے زبیر ابن العوام کی والدہ رسول ﷲ کی پھوپھی اور اے فاطمہ بنت محمد! تم دونوں اپنے نفوس کو خدا (کے عذاب) سے بچاؤ میں تمہارے لئے ﷲ کے عذاب سے بچانے کا اگرچہ کوئی اختیار نہیں رکھتا لیکن میں جو کہہ رہا ہوں اس کو سنو اور اس پر عمل کرو اور یہ دوسری بات ہے کہ تم مجھ سے میرا مال جس قدر چاہو لے سکتی ہو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment