کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
آیت کریمہ بیشک یوسف اور ان کے بھائیوں (کے قصہ) میں پوچھنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں کا بیان۔
حدیث نمبر
3143
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَکْرَمُ النَّاسِ قَالَ أَتْقَاهُمْ لِلَّهِ قَالُوا لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُکَ قَالَ فَأَکْرَمُ النَّاسِ يُوسُفُ نَبِيُّ اللَّهِ ابْنُ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ خَلِيلِ اللَّهِ قَالُوا لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُکَ قَالَ فَعَنْ مَعَادِنِ الْعَرَبِ تَسْأَلُونِي النَّاسُ مَعَادِنُ خِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الْإِسْلَامِ إِذَا فَقُهُوا
عبید بن اسمٰعیل ابواسامہ عبید ﷲ سعید بن ابوسعید ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے معلوم کیا گیا کہ لوگوں میں کون سب سے زیادہ معز ز و بزرگ ہے؟ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا جو سب سے زیادہ ﷲ سے خوف کرے صحابہ نے عرض کیا ہم یہ بات نہیں پوچھ رہے تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا سب سے زیادہ معزز و بزرگ یوسف نبی ﷲ بن نبی ﷲ بن نبی ﷲ ابن خلیل ﷲ ہیں صحابہ نے عرض کیا ہم یہ بھی نہیں پوچھ رہے ہیں- آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تو کیا تمہارا سوال عرب کے خاندانوں کے بارے میں ہے؟ انہوں نے عرض کیا ہاں! آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا جو زمانہ جاہلیت میں اچھے تھے وہ اسلام میں بھی اچھے ہیں بشرطیکہ علم دین حاصل کریں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment