کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان
حدیث نمبر
3334
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ ح حَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ يُحَدِّثُ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَيُّکُمْ يَحْفَظُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْفِتْنَةِ فَقَالَ حُذَيْفَةُ أَنَا أَحْفَظُ کَمَا قَالَ قَالَ هَاتِ إِنَّکَ لَجَرِيئٌ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِتْنَةُ الرَّجُلِ فِي أَهْلِهِ وَمَالِهِ وَجَارِهِ تُکَفِّرُهَا الصَّلَاةُ وَالصَّدَقَةُ وَالْأَمْرُ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيُ عَنْ الْمُنْکَرِ قَالَ لَيْسَتْ هَذِهِ وَلَکِنْ الَّتِي تَمُوجُ کَمَوْجِ الْبَحْرِ قَالَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ لَا بَأْسَ عَلَيْکَ مِنْهَا إِنَّ بَيْنَکَ وَبَيْنَهَا بَابًا مُغْلَقًا قَالَ يُفْتَحُ الْبَابُ أَوْ يُکْسَرُ قَالَ لَا بَلْ يُکْسَرُ قَالَ ذَاکَ أَحْرَی أَنْ لَا يُغْلَقَ قُلْنَا عَلِمَ عُمَرُ الْبَابَ قَالَ نَعَمْ کَمَا أَنَّ دُونَ غَدٍ اللَّيْلَةَ إِنِّي حَدَّثْتُهُ حَدِيثًا لَيْسَ بِالْأَغَالِيطِ فَهِبْنَا أَنْ نَسْأَلَهُ وَأَمَرْنَا مَسْرُوقًا فَسَأَلَهُ فَقَالَ مَنْ الْبَابُ قَالَ عُمَرُ
محمد ابن ابی عدی شعبہ سلیمان سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابووائل کو حذیفہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے بیان کرتے ہوئے سنا کہ حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے ایک دن کہا کہ فتنہ کے بارہ میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کا قول تم سب میں کس کو زیادہ یاد ہے- حذیفہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا مجھے اسی طرح یاد ہے جس طرح رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا- حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا بیان کرو- بے شک تم بڑے جری ہو- حضرت حذیفہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آدمی کا فتنہ اس کے اہل خانہ اور مال اور اس کے پڑوسی میں ہے جو نماز صدقہ خیرات اور اچھے کام کرنے اور بری بات کے منع کرنے سے رفع ہو جاتا ہے- حضرت عمر نے فرمایا میں یہ نہیں پوچھتا بلکہ وہ فتنہ جو دریا کی طرح موجیں مارے گا حذیفہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ امیرالمومنین! آپ كو اس فتنه كا كچھ خوف نہیں بے شك آپ كے اور فتنه كے درمیان ایک بند دروازه ہے . حضرت عمر نے فرمایا دروازه كھولاجائے گا یا توڑا جائے گا حذیفه رضی الله عنه نے كہا جی ہاں! توڑا جائے گا.حضرت عمر نے كہا پھر وه اس قابل هو گا كہ كبھی بند نہ كیا جائے .هم لوگوں نے (حذیفه سے) پوچھا كیاحضرت عمر اس دروازه كوجانتے تھے؟ انهوں نے كہا ہاں! وه اسی طرح جانتے تھے جس طرح تم كل كے بعد رات كا یقین ركهتے هو.میں نے ان سے ایک ایسی حدیث بیان كی تھی جس میں شک نہ تھا پھر ہمیں ان سے زیاده پوچھتے هوئے خوف معلوم هوا اور هم نے مسروق سے كہا انهوں نے دریافت كیا وه دروازه كون تھا، حذیفه نے كہا وه حضرت عمر رضی الله عنه كی ذات تھی.
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment