کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
فرمان خداوندی وہ اپنے بتوں کے پاس جمع بیٹھے تھے کا بیان۔
حدیث نمبر
3165
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَجْنِي الْکَبَاثَ وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَلَيْکُمْ بِالْأَسْوَدِ مِنْهُ فَإِنَّهُ أَطْيَبُهُ قَالُوا أَکُنْتَ تَرْعَی الْغَنَمَ قَالَ وَهَلْ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ رَعَاهَا
یحییٰ بن بکیر لیث یونس ابن شہاب ابوسلمہ بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ ہم رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ پیلو کے پھل چن رہے تھے اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے کہ ان میں سے سیاہ پھل لو کیونکہ وہ عمدہ ہوتے ہیں تو صحابہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کیا آپ نے بکریاں چرائی ہیں؟ تو آپ نے فرمایا ہر نبی نے ہی بکریاں چرائی ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment