Saturday, April 9, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:618, Total Hadith no: 3154


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
فرمان الٰہی اور کیا آپ تک موسیٰ کا واقعہ پہنچا اور اللہ تعالیٰ نے موسیٰ کو کلام سے نوازا۔
حدیث نمبر
3154
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي رَأَيْتُ مُوسَی وَإِذَا هُوَ رَجُلٌ ضَرْبٌ رَجِلٌ کَأَنَّهُ مِنْ رِجَالِ شَنُوئَةَ وَرَأَيْتُ عِيسَی فَإِذَا هُوَ رَجُلٌ رَبْعَةٌ أَحْمَرُ کَأَنَّمَا خَرَجَ مِنْ دِيمَاسٍ وَأَنَا أَشْبَهُ وَلَدِ إِبْرَاهِيمَ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهِ ثُمَّ أُتِيتُ بِإِنَائَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا لَبَنٌ وَفِي الْآخَرِ خَمْرٌ فَقَالَ اشْرَبْ أَيَّهُمَا شِئْتَ فَأَخَذْتُ اللَّبَنَ فَشَرِبْتُهُ فَقِيلَ أَخَذْتَ الْفِطْرَةَ أَمَا إِنَّکَ لَوْ أَخَذْتَ الْخَمْرَ غَوَتْ أُمَّتُکَ
ابراہیم بن موسیٰ ہشام بن یوسف معمر زہری سعید بن مسیب حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں- رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے شب معراج کے بیان میں فرمایا کہ میں نے موسیٰ کو دیکھا تو وہ ایک دبلے قسم کے آدمی تھے ان کے بال زیادہ پیچدار نہیں تھے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا وہ (قبیلہ) شنؤة كے ایک فرد ہیں اور میں نے عیسی كو دیكھا، تو وه میانه قد سرخ رنگ كے تھے، ایسا معلوم هوتا تھاجیسے وه ابھی حمام سے نكلے ہیں، اور میں ابراهیم كی اولاد میں سب سے زیاده ان كے مشابه هوں، پھرمجھے دو پیالے دئیے گئے، ایک میں دودھ اور دوسرے میں شراب تھی، جبریل نے كہا، دونوں میں جو چاهیں پی لیجئے، میں نے دودھ لے كر پی لیا، تو مجھ سے كہا گیا، كه تم نے فطرت كواختیار كیا ہے، اگر آپ شراب كو پی لیتے، تو آپ كی امت گمراه هو جاتی.



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment