کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
رسول اللہ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے اوصاف کا بیان
حدیث نمبر
3302
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدَ النَّاسِ وَأَجْوَدُ مَا يَکُونُ فِي رَمَضَانَ حِينَ يَلْقَاهُ جِبْرِيلُ وَکَانَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام يَلْقَاهُ فِي کُلِّ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ فَيُدَارِسُهُ الْقُرْآنَ فَلَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدُ بِالْخَيْرِ مِنْ الرِّيحِ الْمُرْسَلَةِ
عبدان عبد ﷲ یونس زہری عبید ﷲ بن عبد ﷲ حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم تمام لوگوں سے زیادہ سخی تھے اور تمام دنوں سے زیادہ رمضان المبارک میں سخی ہو جاتے تھے جبکہ جبرائیل علیہ السلام آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے برابر ملتے اور رمضان المبارک میں ہر رات کو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے جبرئیل علیہ السلام ملا کرتے تھے اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے قرآن شریف کا دور کرتے تھے پس رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم فائدہ رسانی میں باد نسیم کے زیادہ بڑھے ہوئے ہوتے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment