کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان
حدیث نمبر
3327
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کُنَّا نَعُدُّ الْآيَاتِ بَرَکَةً وَأَنْتُمْ تَعُدُّونَهَا تَخْوِيفًا کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَقَلَّ الْمَائُ فَقَالَ اطْلُبُوا فَضْلَةً مِنْ مَائٍ فَجَائُوا بِإِنَائٍ فِيهِ مَائٌ قَلِيلٌ فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِي الْإِنَائِ ثُمَّ قَالَ حَيَّ عَلَی الطَّهُورِ الْمُبَارَکِ وَالْبَرَکَةُ مِنْ اللَّهِ فَلَقَدْ رَأَيْتُ الْمَائَ يَنْبُعُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَقَدْ کُنَّا نَسْمَعُ تَسْبِيحَ الطَّعَامِ وَهُوَ يُؤْکَلُ
محمد احمد اسرائیل منصور ابراہیم علقمہ حضرت عبد ﷲ رضی ﷲ عنہ (بن مسعود) سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم لوگ (یعنی صحابہ) آیات قرآن یا معجزات نبوی کو باعث برکت قرار دیتے تھے اور تم لوگ باعث خوف (یعنی کافروں کے ڈرانے کا سبب) سمجھتے ہو- (ایک مرتبہ) ہم رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے- کہ پانی کم ہو گیا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ کہیں سے تھوڑا سا بچا ہوا پانی لاؤ چناچہ صحابہ ایک برتن جس میں تھوڑا سا بچا ہوا پانی تھا لائے- آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس برتن میں اپنا ہاتھ ڈالا اور فرمایا! پاک کرنے والے بابرکت پانی کی طرف آؤ- اور برکت ﷲ کی طرف سے ہے- میں نے دیکھا کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی انگلیوں سے پانی ابل رہا ہے اور ہم کھانے کی تسبیح بھی (بطور معجزہ کبھی کبھی) سنا کرتے تھے جو کھایا جاتا تھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment