Saturday, April 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:763, Total Hadith no: 3299


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
رسول اللہ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے اوصاف کا بیان
حدیث نمبر
3299
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرْبُوعًا بَعِيدَ مَا بَيْنَ الْمَنْکِبَيْنِ لَهُ شَعَرٌ يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنِهِ رَأَيْتُهُ فِي حُلَّةٍ حَمْرَائَ لَمْ أَرَ شَيْئًا قَطُّ أَحْسَنَ مِنْهُ قَالَ يُوسُفُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِيهِ إِلَی مَنْکِبَيْهِ
حفص شعبہ ابواسحق حضرت براء بن عازب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم میانہ قد تھے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے دونوں مونڈھوں کے درمیان بہت کشادگی تھی آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے سر مبارک کے بال کانوں کی لو تک تھے میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو (ایک مرتبہ سرخ دھاریدار) لباس میں دیکھا میں نے کبھی کسی کو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ حسین نہیں دیکھا ہے یوسف بن ابی اسحق اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے سر مبارک کے بال آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے کندھوں تک پہنچے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment