کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
آیت کریمہ اور ہمارے بندہ داؤد کو جو قوت والے تھےیاد کیجئے۔
حدیث نمبر
3179
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ سَمِعْتُ الْعَوَّامَ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ أَنَسْجُدُ فِي ص فَقَرَأَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ حَتَّی أَتَی فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا نَبِيُّکُمْ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِمَّنْ أُمِرَ أَنْ يَقْتَدِيَ بِهِمْ
محمد سہل بن یوسف عوام مجاہد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے کہا کیا میں سورہ ص میں سجدہ کروں؟ تو انہوں نے یہ آیت پڑھی (ومن ذریتہ داؤد و سلیمان الی فبھداھم اقتدہ) پھر فرمایا تمہارے پیغمبر ان لوگوں میں سے ہیں جنہیں اگلے ابنیاء کی پیروی کا حکم ہوا (اور سورہ ص میں داوؤد علیہ السلام کا سجدہ کرنا مذکور ہے لہذا ان کی اقتدا میں سجدہ کرنا چاہیے) -
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment